Dunya Ka Aisa Mulk Jo Insan ki Soch se Bhar Hai...



دوستو دنیا میں 195 ممالک موجود ہیں اور ہر ممالک کے مختلف قوانین ہیں اور ان قوانین کو جاننے کے بعد انسان یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ ایسا بھی ہو سکتا ہے. آج ہم شمالی کوریا کے عجیب وغریب قوانین کے بارے میں بات کریں گے جس کو پڑھ کر آپ پریشان ہو جائیں گے.
دوستوں شمالی کوریا میں کوئی شخص کم جونگ ان (Kim Jong-un) کے مطابق اپنی مرضی کا ہیئرسٹائل نہیں کروا سکتا. وہ شخص اس ملک میں مخصوص بالوں کے اسٹائل پی کروا سکتا ہے. مرد حضرات صرف15 اور عورتیں 18 ایئر سٹائل کروا سکتی ہیں. اس کے علاوہ وہاں کوئی اپنے بالوں کو کلر نہیں کروا سکتا اور وہاں عورتوں کو شادی سے پہلے لمبے بال رکھنے کی اجازت ہوتی ہے مگر شادی کے بعد وہ عورتیں لمبے بال نہیں رکھ سکتی.
دوستوں شمالی کوریا میں 20 ہزار خوبصورت خواتین کی بھی سکاؤٹ ہیں جس کا مقصد صرف ہائی کلاس اور بڑے عہدوں کے افسروں کو خوش رکھنا ہے اس کے علاوہ ملک کی ساری پراپرٹی کم جونگ ان کی ملکیت ہے یعنی اس ملک میں پراپرٹی کی خرید و فروخت نہیں کی جا سکتی.
دوستو شمالی کوریا میں کوئی بھی مرد اور عورت کو جینز کی پینٹ پہننا منع ہے کیونکہ کم جونگ ان کے مطابق جینز کی پینٹ پہننے سے ویسٹرن کلچر کو فروغ ملے گا اس لیے وہاں جینز کی پینٹ پر مکمل طور پر پابندی ہے اور کوئی بھی مرد اورعورت جینز کی پینٹ پہنے ہوئے پکڑا گیا تو اس کو سخت سے سخت سزا ملتی ہے
دوستو اس کے علاوہ اسکولوں میں بچوں کی ضروریات کی ذمہ داری سکول کی ہوتی ہے لیکن شمالی کوریا میں والدین کو بچوں کی ضروریات کے لئے الگ سے پیسے دینے پڑتے ہیں مثلا بچوں کے بیٹھنے کے لیے ڈیکس وغیرہ کے پیسے.اس کے علاوہ شمالی کوریا میں آپ کو ایک شہر سے دوسرے شہر میں جانے کے لیے گورنمنٹ کی اجازت لینی پڑتی ہے اس کے علاوہ شمالی کوریا کے ایک شہر جس کا نام پیانگ یانگ ہے اس شہر میں لائٹ نہیں جاتی اس شہر میں ملک کے سب سے امیر ترین لوگ رہتے ہیں اس شہر میں کسی کو بھی آنے کی اجازت نہیں ہوتی جبکہ شمالی کوریا کے دوسرے شہروں میں شدید لوڈشیڈنگ ہوتی ہیں ہے اور حیرت انگیز طور پر شمالی کوریا میں یوٹیوب واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا مکمل طور پر بند ہیں اور وہاں انٹرنیٹ پر صرف وہی کچھ دیکھا جا سکتا ہے جو وہاں کی گورنمنٹ آپ کو دکھانا چاہتی ہوں. شمالی کوریا کے سارے نیوز چینل اور ٹی وی چینل مکمل طور پر گورنمنٹ کے کنٹرول میں ہیں.
وہاں غیر ملکی فلمیں دیکھنے پر مکمل طور پر پابندی ہے. وہاں پر کوئی بھی شخص گورنمنٹ کی مرضی کے بغیر کمپیوٹر اور موبائل فون نہیں خرید سکتا. شمالی کوریا کا اپنے ایک کلینڈر ہے اور اس کے ساتھ ساتھ شمالی کوریا کا اپنا ٹائم زون بھی ہے. شمالی کوریا میں قرآن اور دوسری مذہبی کتابیں رکھنے کی اجازت نہیں ہے. شمالی کوریا میں اگر کوئی انسان جرم کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کی سزا صرف اس کو نہیں ملتی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اس کی آنے والی تین نسلوں کو بھی ملتی ہیں اسی وجہ سے ہزاروں لوگ شمالی کوریا سے بھاگنا چاہتے ہیں لیکن یہ اتنا آسان نہیں ہے اگر آپ پکڑے گئے تو آپ کو سخت سے سخت سزا دی جاسکتی ہے.




No comments

thank u for your opinion if u have a story please tell us we will publish it as soon as possible

Powered by Blogger.